امریکا سوری نہ بھی کرتا توحکمران نیٹوسپلائی کھول دیتے منور حسن

بے حس حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، اب توسفید پوشی کابھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیا

بے حس حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، اب توسفید پوشی کابھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیا ۔ فوٹو ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کوباجگزارریاست سمجھتے ہوئے سپلائی لائن بند رکھنے پر 65 کروڑ ڈالرجرمانہ کیا ہے،غیرت وحمیت سے عاری پاکستانی حکمرانوںسے امریکا ''سوری'' نہ بھی کرتا تو وہ نیٹو سپلائی کھولنے کوتیار تھے، امریکا کوسوری تک لانے میںعوام کے دبائوکا عمل دخل ہے، حکمرانوںکی امریکا نواز پالیسیوں نے پاکستان کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔


امریکا اور اس کے اتحادیوں کوافغانستان میں ہزیمت کا سامنا ہے لیکن ہمارے بزدل حکمران اب بھی امریکی خوف سے تھرتھرکاپنتے ہوئے اس کے حکم پرملکی سلامتی وخود مختار ی کودائوپرلگاکرنیٹوسپلائی بحال کرچکے ہیں۔ جامع مسجد منصورہ میںنمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ جب تک قرآن وسنت کی حاکمیت کو تسلیم نہیںکرلیا جاتا،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ سے جان نہیںچھوٹ سکتی، عوام نے جلسے جلوسوںمیں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے انقلاب کی راہ ہموارکردی ہے اب دینی قیادت کا فرض ہے کہ وہ قوم کی رہنمائی کا فریضہ اداکریں۔

انھوںنے کہا کہ بے حس اور ظالم حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اب توسفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوگیا، رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل ہی اشیائے صرف کو مارکیٹوں سے غائب کرکے ذخیرہ اندوزوں نے غربت کے ستائے لوگوں کو لوٹنے کا بندوبست کرلیاہے لیکن حکمران اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں جنہیں عوام کی چیخ و پکار اورآہیں سنائی نہیں دیتیں۔

Recommended Stories

Load Next Story