ٹی 20 کی مقبولیت سے کرکٹرزمیں ڈوپنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا آئی سی سی چیف

مختصر طرز میں بگ ہٹنگ کی مانگ ہے جبکہ کھلاڑی بھی انجریز سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو


Sports Desk May 05, 2016
مختصر طرز میں بگ ہٹنگ کی مانگ ہے جبکہ کھلاڑی بھی انجریز سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے خبردار کیاکہ ٹوئنٹی 20 کی مقبولیت سے کرکٹرز میں ڈوپنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ ہم اس سے نبرد آزما ہونے کیلیے تیار ہیں، مختصر طرز میں بگ ہٹنگ کی مانگ ہے جبکہ کھلاڑی بھی انجریز سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمارے کھیل میں بھی اب ڈوپنگ خدشات پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں۔ ڈیو رچرڈسن نے مزید کہا کہ کرکٹ کو فکسنگ سے خطرات لاحق اور اس سے نمٹنے کیلیے ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ تندہی سے کام کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں