اثاثے جمع نہ کرانے والے 8 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

سندھ کے 2 صوبائی وزیر ،خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کارکن بھی شامل

6ماہ گزرنے کے بعد بھی کئی ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اثاثے جمع نہ کرانے والے 8 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر رکھی ہے جن میں سندھ کے 2 صوبائی وزیر جام خان اور مکیش کمار چاولہ بھی شامل ہیں۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے مقررہ تاریخ کے گزر جانے کے 6 ماہ بعد بھی کئی ممبران نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہے۔

جن میں سندھ اسمبلی کے 2 صوبائی وزرا سمیت 7 افراد بھی شامل ہیں جن میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسینش مکیش کمارچاولہ ، رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ، کامران اختر، خالد بن ولید ، محمد کامرن اورایم کیوایم کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی رخسانہ پروین کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایک رکن جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے محمد عارف کی رکنیت معطل ہے ۔ ان اراکین کی 15 اکتوبر 2015سے رکنیت معطل ہے۔
Load Next Story