غربت مکاؤ فنڈ چیف ایگزیکٹو نے دوست کو 70 ہزار یومیہ پر کنسلٹنٹ رکھ لیا
ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنی این جی او ’’ اخوت ‘‘ کو سب سے زیادہ 47 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا۔
وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تحت بلا سود قرض اسکیم کے چیئرمین کی طرف سے اپنی این جی او کو سب سے زیادہ فنڈز جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے غریب افراد کی حالت زار بدلنے کے بجائے اپنے قریبی دوستوں کی ''غربت'' دور کرنے کی ٹھان لی، ورلڈ بینک میں فرائض سر انجام دینے والے دوست کو 70 ہزار روپے یومیہ پر بطور کنسلٹنٹ تعیناتی کرا لی۔
'' ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل '' کو حاصل ہونے والی مصدقہ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلیے قائم ادارے پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے تحت وزیر اعظم کے پروگرام برائے قرض حسنہ اسکیم کیلیے این جی او '' اخوت '' کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کو چیئرمین مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
قرضہ حسنہ اسکیم کے تحت 2 سال میں حکومت نے مختلف این جی اوز کے ذریعے 3ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے جس میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنی این جی او '' اخوت '' کو سب سے زیادہ 47 کروڑ 16 لاکھ 10 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا۔ مزید حاصل ہونے والی مصدقہ دستاویزات کے مطابق پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسیٰ نے ورلڈ بینک میں فرائض سر انجام دینے والے اپنے دوست عامر درانی کو بطور کنسلٹنٹ 70 ہزار روپے یومیہ پر تعینات کرا لیا ہے جس پر حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے ذرائع نے اپنے موقف میں اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات حکومت کی پالیسی اورقانون کے عین مطابق ہیں۔