پاناما لیکس خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آرز پر مبنی خط وزیراعظم کو بھجوا دیا

حکومت ٹی او آرز پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے، خورشید شاہ کے خط کا متن


ویب ڈیسک May 05, 2016
اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز میں سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا ہے جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر تیار کئے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی نقل اور مشترکہ اعلامیہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں لہذا حکومت ان ٹی او آرز پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت پارلیمنٹ میں موجود دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔