کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار

گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک May 05, 2016
ملزمان  کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس:فوٹو:فائل

TIMERGARA: رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد گرفتارکیے گئے۔ گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگھوپیر، نیو ٹاون، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیلم کالونی، موچکو، مچھرکالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔