بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بس نہرمیں جاگری 13 افراد ہلاک

بس رائے پورسے گڑھوا کے مقام پرجارہی تھی جو موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں جاگری، پولیس


ویب ڈیسک May 05, 2016
بس رائے پورسے گڑھوا کے مقام پرجارہی تھی جو موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں جاگری، پولیس . فوٹو:فائل

ضلع بلرام پور میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 13 افراد ہلاک جب کہ 53 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث نہرمیں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے جن میں سے 16 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں زیادہ زخمی ہونے والے 16 افراد کو فوری طور پر امبیکاپورڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 37 زخمی بلرام پورکے مقامی اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس رائے پورسے گڑھوا کے مقام پرجارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے نہر میں جاگری۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ کے وزیراعلی رامن سنگھ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں