سورن سنگھ قتل کیس ن لیگ کے تحصیل ناظم نے اعتراف جرم کرلیا
عالم خان کے علاوہ ملزم بہروز خان نے بھی سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کیا، 4 افراد کا الزام ماننے سے انکار
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم بلدیو کمار سمیت 6 ملزمان کو بونیر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان اور بہروز خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کے قتل کا اعتراف کیا جب کہ دیگر 4 ملزمان نے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ سورن سنگھ کو گزشتہ ماہ بونیر میں ان کے گھر کے پاس گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا، سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما بلدیو کمار اور مسلم لیگ (ن) کے تحصیل ناظم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔