اسٹیج پرپرفارم کرنے سے خوفزدہ رہتا ہوں فواد خان

اداکارکو اسٹیج پرپرفارم نہیں بلکہ بہترین پرفارم کرنا ہوتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک May 05, 2016
اداکارکو اسٹیج پرپرفارم نہیں بلکہ بہترین پرفارم کرنا ہوتا ہے، اداکار۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستانی اداکار فواد خان نے مختصرعرصے میں بالی ووڈ میں خوب نام کمایا لیکن ہر اداکار کی طرح ان میں بھی ایک ایک خامی پوشیدہ ہے جس کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بالاخر کر ہی دیا۔

بالی ووڈ نگری میں تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان ان دنوں خوب نام کمانے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے ایک مایہ ناز میگزین کے کورفوٹو پراپنی جگہ بنائی ہے۔ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی اسٹیج پر پرفارم کرنے سے گھبراتے ہیں اور بہترین اداکار کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ اسے اسٹیج پر نا صرف دباؤ برداشت کرنا ہوتا ہے بلکہ صرف پرفارم ہی نہیں بلکہ اچھا پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے ٹائمز سیلبریٹیز کی رواں سال کی فہرست میں 18 پوائنٹس کے ساتھ فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سپراسٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔