کوئٹہ میں ماں نے 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹنکی میں پھینک کر مار ڈالا

ذہنی مریض خاتون نے خود بھی پانی کی ٹنکی میں چھلانگ لگائی، حالت تشویشناک


ویب ڈیسک May 05, 2016

SOUTHAMPTON: سمنگلی کے علاقے میں ذہنی مریض ماں نے اپنی 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹنکی میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی کے رہائشی جمعہ خان کی اہلیہ نے اپنی چاروں بیٹیوں پانی کی ٹنکی میں پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق جب کہ جمعہ خان کی اہلیہ کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والی چاروں بچیوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں بچیوں کی لاشیں اور متاثرہ خاتون کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جمعہ خان کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر مجھے سے لڑتی جھگڑتی رہتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔