سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی میں فوج آگئی

بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی ، کورنگی ، کھارادر، عباس ٹاؤن ، پاک کالونی اور دیگر حساس علاقوں کا دورہ


Staff Reporter November 17, 2012
قیام گیارہ محرم کے بعد بھی رہے گا، ذرائع کی ایکسپریس سے بات چیت، جوانوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹھہرایا جائے گا. فوٹو: فائل

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت کی درخواست پر پولیس اور رینجرز کی مدد کیلیے فوج کراچی پہنچ گئی اور تازہ دم دستوں نے شہرکے حساس علاقوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت کی درخواست پر پولیس اور رینجرزکی مدد کیلیے فوج کراچی پہنچ گئی ، ذرائع نے بتایاکہ اندرون ملک سے آنے والے فوج کے تازہ دم دستوں نے جمعے کو اپنے کمانڈر اور افسران و اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے حساس علاقوں بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، شاہ فیصل کالونی ، کورنگی ، کھارادر، عباس ٹاؤن ، پاک کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری میں ان کے ہمراہ تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فون کے کمانڈر نے رینجرز کے افسران سے شہر کے حساس علاقوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اس موقع پر پولیس افسران نے فوجی حکام کو علاقے میں امن وامان کی صورتحال ، سیاسی گروپوں اور جرائم پیشہ افرادکی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں کو نیشنل اسٹڈیم میں ٹہھرایا جائے گا ۔

سندھ حکومت کے ذرائع نے فوج کی کراچی میں آمدکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان 3 محرم الحرام سے حساس علاقوں میں بھیجنا شروع کردیے جائیں گے جبکہ وہ11محرم الحرام تک تعینات رہیں گے ، پاک فوج کے جوان7، 8 اور 9 محرم الحرام کو مختلف علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ کریں گے جبکہ ممکنہ خراب حالت میں جس علاقے میں پولیس اور رینجرز ناکام ہو جائیں گے وہاں کا کنٹرول فوج سمبھال لے گی۔ تاہم باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ فوج 11 محرم کے بعد بھی کراچی میں رہے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں