اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تو امریکا میں 7 مئی کو آخری فائٹ ہوگی عامرخان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو امریکی شہر لاس ویگاس میں میکسیکن باکسر کنیلو الورز سے فائٹ کریں گے۔


ویب ڈیسک May 05, 2016
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو امریکی شہر لاس ویگاس میں میکسیکن باکسر کنیلو الورز سے فائٹ کریں گے ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے عندیہ دیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے تو 7 مئی کو ہونے والی فائٹ امریکا میں آخری فائٹ ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان 7 مئی کو امریکی شہر لاس ویگاس میں میکسیکن باکسر کنیلو الورز کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ لاس ویگاس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرخان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر امریکا میں پابندی اور میکسکن بارڈر پر دیوار کھڑی کرنے کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے تو یہ امریکا میں یہ ہم دونوں باکسروں کی آخری لڑائی ہوگی جس کے بعد امریکا کے کسی بھی شہر میں کبھی رنگ میں نہیں اتریں گے۔

واضح رہےامریکا میں اوہائیو کے گورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردارہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدواربن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔