گارڈن میں فائرنگ سے فوجی جاں بحق 2 افراد زخمی

ہوٹل پررشتے داروں کے ساتھ بیٹھاہوا تھاملزمان نے نشانہ بنا لیا، واقعہ دشمنی کانتیجہ ہے، پولیس

ہوٹل پررشتے داروں کے ساتھ بیٹھاہوا تھاملزمان نے نشانہ بنا لیا، واقعہ دشمنی کانتیجہ ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

گارڈن میں فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

گارڈن تھانے کی حدود میں فوارہ چوک جیلانی مسجد کے قریب واقع ہوٹل پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد 28 سالہ عبدالقیوم بلوچ ،22 سالہ محمد الطاف بلوچ اور 20 سالہ شاہ زیب بلوچ زخمی ہوگئے ،جنہیں سول اسپتال لیجایا گیا جہاں عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ایس ایچ او گارڈن فتح محمد شیخ کے مطابق مراد بلوچ نے بتایا کہ عبدالقیوم پاک فوج کا سپاہی اور سبی میں تعینات تھا، وہ چھٹیوں پر رشتے داروں سے ملنے جمعے کی صبح کراچی آیا تھا اور پرانا گولیمار کے علاقے میں مقیم تھا، پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے۔


شاہ فیصل تھانے کی حدود ڈرگ روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ لئیق شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق زخمی شخص ناتھا خان گوٹھ کا رہائشی ہے، میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ رائفل چل جانے کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک راہگیر 40 سالہ نواز زخمی ہوگیا، فیڈرل بی صنعتی ایریاکے علاقے میں واقع گارمنٹس فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ رائفل چلنے سے3 افراد ذاکر، عرفان اور سعید عالم زخمی ہوگئے، ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ کے قریب نجی کمپنی کا گارڈ ظفر اپنے ہی اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی کالونی سیکٹر9 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ فریبا زخمی ہوگئی۔

رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک3 راجپوت کالونی کے رہائشی 16سالہ محمد وسیم ولد محمد نوید نواز کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے بلاک کر سر میں ایک گولی مار کر زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ، زخمی ہونے والے کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی اسلامیہ کالونی محمدی مسجد کے قریب کے رہائشی عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان35 سالہ محمد قادر خان مندوخیل ولد حاجی رشید کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، قادر خان کو 3 گولیاں ماری گئی ہیں حالت تشویشناک بتائی ، واضح رہے قادر خان نے کچھ عرصہ قبل متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔

Recommended Stories

Load Next Story