ملتان میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث پولیس نے مریض کواسپتال جانے سے روک لیا

مریض کے منہ کی سرجری ڈینٹل اسپتال میں ہوئی جس کے فوری بعد مریض کونشتراسپتال میں منتقل کرنا تھا، ڈاکٹر


ویب ڈیسک May 05, 2016
مریض کے منہ کی سرجری ڈینٹل اسپتال میں ہوئی جس کے فوری بعد مریض کونشتراسپتال میں منتقل کرنا تھا، ڈاکٹر فوٹو:فائل

FAISALABAD: صدرمملکت ممنون حسین کے سرکٹ ہاؤس آمد پر وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک پولیس نے مریض کو اسپتال جانے سے روک دیا جس کے باعث وہ سڑک کنارے درد سے بلبلاتا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں صدرمملکت ممنون حسین کی سرکٹ ہاؤس آمد پروی وی آئی پی موومنٹ کے انتظامات کیے گئے اورچاروں اطراف راستے بیرئیرز لگا کربند کردیئے گئے۔ اسی دوران ڈینٹل اسپتال سے جب مریض کو نشتراسپتال منتقل کرنے کے لیے نکالا گیا توپولیس نے مریض کو بیرئیر کے پاس ہی روک دیا جب کہ سرجن ایمبولنس گزارنے کی منت کرتا رہا اورمریض اسٹریچرپرکراہتا رہا۔

ڈاکٹرصلاح الدین کا کہنا ہے کہ مریض کے منہ کی سرجری ڈینٹل اسپتال میں ہوئی جس کے فوری بعد مریض کونشتراسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کرنا تھا لیکن پولیس نہ مانی، مزید دیرہونے پرمریض کو کچھ بھی ہوسکتا تھا جس کے باعث مریض کوایک کلو میٹر کا فاصلہ اسٹریچر پرطے کروا کراسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔