ترک صدر سے اختلافات کے باعث وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا اعلان

وزیر اعظم احمد داؤد اوغلواور صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان کئی ماہ سے اختلافات جاری تھے۔


ویب ڈیسک May 05, 2016
وزیر اعظم احمد داؤد اوغلواور صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان کئی ماہ سے اختلافات جاری تھے۔ فوٹو؛ فائل

ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم احمد داؤد اوغلواور صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان کئی ماہ سے جاری اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جب کہ سیاسی بحران اور اختلافات کے خاتمے کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات ہوئی تھی لیکن اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس کا نتیجہ وزیرِ اعظم کے استغفیٰ کی صورت میں سامنے آیا۔

ترک میڈیا کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ( اے کے پی) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد احمد داؤداوغلو نے باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ترک وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ شامی پناہ گزین کو ترکی میں داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے احمد داؤد اوغلو یورپی یونین سے مذاکرات کر رہے تھے جو نتیجہ خیز مراحل میں داخل ہونے کے قریب تھے۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں جب صدررجب طیب اردوگان وزیرِ اعظم سے صدر بنے تھے تواحمد داؤد اوغلو نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔