پاناما لیکس تحریک انصاف کا ہر جمعرات پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا فیصلہ

دھرنے میں وزیراعظم سے استعفے سمیت اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے پر زوردیا جائے گا۔


ویب ڈیسک May 05, 2016
دھرنے میں وزیراعظم سے استعفے سمیت اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے پر زوردیا جائے گا۔ فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف ہر جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے باہر ہر جمعرات کو دھرنا دیا جائے گا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے میں وزیراعظم سے استعفے سمیت اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے پر زوردیا جائے گا جس میں اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نیچے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز مسترد کرتے ہوئے اپنے ٹی او آرز حکومت کو دیئے جو حکومت نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں