آئندہ ہفتے شریف برادران کی کرپشن کے ثبوت لائونگاوزیرداخلہ

ہمارے صدرکانام تبدیل کرنیوالے سن لیں،شریفانہ اندازمیںبڑے بڑے خطاب دونگا

پنجاب میں جرائم زیادہ ہیں،کیایہی گڈگورننس ہے؟گفتگو،ڈی ایٹ سفرا کی ملاقات۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم اداروں سے لڑائی نہیں، قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔


عدلیہ کے حکم پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ختم کردی ۔ ایک ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب میں کئی منصوبوں میں کرپشن کی، شریف برادران کیخلاف ثبوت آئندہ ہفتے پیش کرونگا ۔ آئی این پی کے مطابق رحمن ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت اب تک حکم امتناعی پر چل رہی ہے ، تندورپراجیکٹ میں شریفانہ کرپشن ہوئی، منی لانڈرنگ کا جواب نہیں دیا گیا، شریف برادران عوام کو اپنی کرپشن سے آگاہ کریں، میرے صدر کا نام تبدیل کرنے والے سن لیں ، اگلے ہفتے سے انھیں بڑے بڑے خطاب شریفانہ انداز میں دوں گا، انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہماری حکومت کی چھٹی اور جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، وہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں قتل کے 4255، اغوا کے 10939 اور ڈکیتی کے 4255 جرائم ہوئے ہیں، پنجاب کی نسبت سندھ اور بلوچستان میں جرائم کی شرح کم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بتائیں ، کیا ہی گڈ گورننس ہے؟ ۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق وزیرداخلہ سے ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی اور رواں ماہ ہونیوالی ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے، اس کیلیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story