حکومت کالا دھن سفید کرنیوالوں کوچھوٹ دینا چاہتی ہےنثار

ن لیگ احتساب بل پراپنا شدید ردعمل ظاہرکریگی، پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو


Numainda Express November 17, 2012
ن لیگ احتساب بل پراپنا شدید ردعمل ظاہرکریگی، پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

GILGIT: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہاہے حکومت کالا دھن سفیدکرنے والوں کوچھوٹ دینا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ احتساب بل پراپنا شدید ردعمل ظاہرکرے گی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا حکمراں پیچھے بیٹھ کر تالیاں بجارہے ہیںاور مفاد پرست لوگ جلتی پر تیل ڈالنے کاکام کررہے ہیں، ملک کے حالات اس وقت انتہائی ذمے داری اور صبر کا تقاضاکرتے ہیں، بدقسمتی سے نظر یہ آرہا ہے کہ ہم ایک غیر ضروری اور بلا وجہ محاذ آرائی کی طرف جارہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بطور پاکستانی میری اپیل ہے کہ اختلافات خواہ بڑی شخصیات کے درمیان ہوں یا اداروں کے درمیان انھیں بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے سنجیدہ راستہ نکالا جائے تاکہ اس ملک کی طوفان میں پھنسی کشتی کو سہارا مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں