برما میںمسلمانوں کا قتل مذہبی جماعتوں کے یوم احتجاج پرمظاہرے
برما میں مسلمانوں پرمظالم عروج پرہیں،عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے، مقررین
برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جمعہ کوملک بھرمیں دفاع پاکستان کونسل، دینی و مذہبی جماعتوں اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی کال پر یوم احتجاج منایاگیا۔ ملک بھرکی مساجد میں نمازجمعہ کے اجتماعات میں برما کے مسلمانوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیاگیا۔حکومت سے برماکے انتہا پسندوں کے مسلمانوں پرمظالم کا سخت نوٹس لینے اور برما کی حکومت سے اس بارے میں باضابطہ احتجاج کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ ملک بھرمیں مظاہرے، ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا سلسلہ عروج پر ہے،عالمی برادری بالخصوصی عالم اسلام کی خاموشی سے امہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کو برماکی حکومت اوراسلام دشمن قوتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے قتل کے واقعات میں کمی کے بجائے آئے روزاضافہ ہورہاہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام کواس مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم قمرالزمان چوہدری نے کہا کہ برمی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بھارتی افواج والی پالیسی اپنا رکھی ہے اورمسلمانوں پرمظالم کرنے میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ساتھ ساتھ ہندو بھی پیش پیش ہیں۔
وفاق المدارس کے قائدین نے مختلف شہروں میںجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں کہیں سے بھی صدائے احتجاج بلند نہ ہونے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ۔ انھوں نے اوآئی سی اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اب تو مہرسکوت توڑڈالیں۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنمائوں نے بھی مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور عالمی برادری سے قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔