اوگرا سی این جی کی قیمت میں 28روپے فی کلو اضافے کی تجویز

آڈٹ فرم نے ملک بھرکے11منتخب سی این جی اسٹیشنزکے حسابات کاآڈٹ مکمل کرلیا،حتمی رپورٹ اوگرا کوپیش کردی گئی


News Agencies November 17, 2012
اوگراکی جانب سے چنددونوں میں سی این جی کی قیمتوں میں28روپے فی کلواضافے کااعلان متوقع،کرایوں میں پھراضافہ ہوجائیگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اوگرااورسی این جی اسٹیشنز مالکان نے ایک ڈٹ فرم کی ملی بھگت سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کامنصوبہ تیارکرلیا۔

نام نہاد آزاد آڈٹ فرم نے ملک کے11منتخب سی این جی اسٹیشنزکاآڈٹ کرنے کے بعدسی این جی کی قیمتوں میں28روپے فی کلو اضافے کی تجویزدیدی،آزادآڈٹ فرم نے اپنی رپورٹ اوگراکوجمع کروادی،چند روزمیں اوگراکی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں28روپے فی کلواضافے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔اوگراذرائع کے مطابق اوگراکی جانب سے آزاد آڈٹ فرم نے سی این جی کی قیمتوں میں28روپے فی کلواضافے کی سفارش کی ہے۔آڈٹ فرم اویس حیدر نعمان لیاقت نے چاروں صوبوں سے2، 2،اسلام آبادسے ایک اور2 آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے سی این جی اسٹیشنزکاآزادانہ آڈٹ کیااور حسابات و اخراجات کاجائزہ لینے کے بعداپنی سفارشات تیارکی ہیں۔

سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے اعدادوشماراورمنتخب سی این جی اسٹیشنزکے حسابات کا جائزہ لیاگیاہے جس میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا،آڈٹ فرم نے سی این جی اسٹیشنز نے کمپیریشن کاسٹ10روپے فی کلو گرام جبکہ آپریٹنگ کاسٹ 13.5روپے فی کلوگرام کا بھی جائزہ لیااور اسے درست قراردیاہے،فرم نے سی این جی اسٹیشنز کاشرح منافع4.5 روپے فی کلوگرام تجویزکیاہے، اپنی حتمی رپورٹ میں آڈٹ فرم نے سی این جی کے نرخوں میں28روپے فی کلوگرام اضافے کی تجویزدی ہے۔آڈٹ فرم کی تجویزکے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے عوام کو ملنے والا ریلیف ختم ہوجائے گااورکرایوں میں بھی دوبارہ اضافہ کردیاجائے گا۔ذرائع کے مطا بق اوگرا سپریم کو رٹ کے احکامات کے مطا بق سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے اپنافارمولاوضع کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں