لندن میئر کے انتخاب کیلیے پولنگ مکمل پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلڑا بھاری

صادق خان کا مقابلہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ سے ہے۔


ویب ڈیسک May 05, 2016
صادق خان کا مقابلہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ سے ہے۔ فوٹو؛ فائل

لندن کے رہائشی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ نتائج مقامی وقت کے مطابق آج شام کیا جائے گا۔

برطانوی اور اسکاٹ لینڈ کے پارلیمنٹ میں مقامی کونسلروں اور میئر کے انتخاب جاری ہے لیکن لندن کا معرکہ سب سے اہم ہے جو لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کےدرمیان جاری ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی ہیں جو عمران خان کے سابق برادر نسبتی بھی ہیں۔

لندن کے میئر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والا امیدوار بورس جانسن کی جگہ میئر کی نشست پر بیٹھے گا جب کہ میئر منتخب ہونے کے بعد شہر میں ہاؤسنگ، پولیس، ماحول، ثقافت اور معاشی ترقی جیسے شعبے اس کی ذمے داریوں میں شمار ہوں گے۔ صادق خان کی جیت کی صورت میں یہ ایک تاریخی موقع ہوگا جب کسی اور ملک میں پیدا ہونے والا کوئی برطانوی شہری دنیا کے اہم ترین شہر کا میئر منتخب ہوگا ۔



برطانیہ کی ایک سروے ویب سائٹ ''یوگو'' میں عوام کی اکثریت نے صادق خان کے حق میں ووٹ دیا ہے اور یوں وہ لندن شہر کے پہلے مسلمان میئر بھی ہوسکتے ہیں۔ صادق خان نے اپنے فیس بک پیج پر میئر بننے کی صورت میں لندن میں کئی تعمیراتی منصوبوں پر زور دیا ہے اور ان کے مطابق پہلے وہ عوام کے لیے مالکانہ اور کرائے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کریں گے۔

اس سے قبل کیے گئے سروے میں اندازہ تھا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 35 فیصد تک رہے گا تاہم سروے کے اندازے اصل نتائج سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب کئی ذرائع ابلاغ میں صادق خان کو ایک بہتر امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں