گوگل کا یو ٹیوب پر آن لائن ٹی وی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

یوٹیوب پر ٹی وی چینلز بذریعہ انٹرنیٹ ہی اسٹریم ہوں گے اس لیے اس نئی سروس کو بھی ’’ Unplugged‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 05, 2016
یوٹیوب پر ٹی وی چینلز بذریعہ انٹرنیٹ ہی اسٹریم ہوں گے اس لیے اس نئی سروس کو بھی ’’ Unplugged‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر 2017 میں ٹی وی چینلز دیکھنا بھی ممکن ہوں گے۔

گوگل کمپنی گزشتہ چند سالوں سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی لیکن اب اس کام کو 2017 تک مکمل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گوگل کے اس منصوبے کے تحت یوٹیوب ٹی وی کیبل کی دنیا میں بھی داخل ہو جائے گی لیکن اس میں تاریں ملوث نہیں ہوں گی بلکہ ٹی وی چینلز بذریعہ انٹرنیٹ ہی اسٹریم ہوں گے اس لیے اس نئی سروس کو بھی '' Unplugged'' کا نام دیا گیا ہے۔

''ان پلگڈ'' ٹی وی میں صارفین کے لیے مختلف قیمتوں پر پیکیجز دستیاب ہوں گے اور اپنی پسند سے چینلز منتخب کرکے پیکیج حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہو گی جب کہ اس میں زیادہ تر چینلز کی سبسکرپشن سستی رکھی جائے گی تاکہ صارفین اس کی طرف متوجہ ہو سکیں۔

گوگل نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے بڑی کیبل کمپنیوں سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں لیکن فی الحال یہ سروس امریکا تک محدود ہو گی۔

دوسری جانب ایپل کمپنی بھی اپنے ایپل ٹی وی کے لیے اس طرح کی سروس لانا چاہتی تھی لیکن بعد میں اپنا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔ ٹی وی دیکھنے والے چونکہ آج کل ویڈیو کے بہتر معیار کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے قوی امید ہے کہ یوٹیوب کی یہ کیبل بھی صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں