مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیںحناکھر

فلسطین سمیت مسلمانوں کے ہرجائزکاز کی حمایت کی،افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے


INP November 17, 2012
وزیر خارجہ کاجبوتی میںاسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کے39ویںاجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع کا باعث ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر حل شدہ مسائل کے ایجنڈا میں سب سے پرانا ہے۔

توقع ہے دونوں ممالک جموں و کشمیر کے تنازعے سمیت تمام حل طلب مسائل کا پرامن طور پر باہمی قابل قبول حل تلاش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔افغانستان پاکستان کا ہمسایہ اور بردار ملک ہے اور اس کاامن و استحکام پاکستان کے اپنے بہترین مفاد میں ہے۔ پاکستان نے فلسطینی عوام سمیت تمام مسلمانوں کے جائزکاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ جبوتی میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 39 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میںحنا ربانی کھرنے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مسلمانوں کی اکثریت پر بھارتی مظالم اب بھی جاری ہیں۔

وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی پاکستان اور بھارت جموں و کشمیر کے تنازع سمیت تمام حل طلب مسائل کا پرامن طور پر باہمی قابل قبول حل تلاش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔انھوں نے ترک قبرص ریاست کے مسلمانوں کی حمایت اور مالی کے عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔میانمر کے مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کو میانمر میں مسلمان اقلیت کو دبانے پر شدید رنج ہوا۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کانفرنس کے دوران اپنے سعودی'ایرانی اور افغان ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں