امریکا ڈرون حملے بند کرے امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں نواز شریف

پاکستانی دہشتگردنہیں دہشت گردی کاشکارہیں،ہماری قربانیوں کی قدرکرنی چاہیے،امریکی سفیرسے گفتگو،اوباما کو مبارکباد

لاہور:نوازشریف اور شہباز شریف سے نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم نوازشر یف امریکا سے پاکستان میںڈرون حملے بندکرنے کاپرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکارہیں۔


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیںدنیا کوہماری قر بانیوں کی قدرکر نی چاہیے، پاکستانی عوام امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتی ہے۔جمعے کو رائے ونڈ میں نوازشریف سے پاکستان میں نئے امریکی سفیررچڑڈ اولسن نے ملاقات کی جس میںپاک امر یکا تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ،خطے اورپاکستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر یف، رکن قومی اسمبلی خواجہ محمدآصف اورسینیٹر پرویز رشید اور دیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پرنوازشریف نے امید ظاہرکی کہ نئے امر یکی سفیر پاک امر یکا تعلقات میں بہتری کے لیے اپناکردارادا کرینگے۔امر یکا کو یورپی منڈیوں تک پاکستانیوں کی مزید رسائی کے لیے تعاون کرناچاہیے۔ نوازشر یف نے امر یکی سفیر کو بارک اوباما کے دوبارہ صدر بننے پرمبارکبادی اور امید ظاہر کی کہ بارک اوباما کی قیادت میں امریکا دنیا میں امن کے لیے کام کرے گا۔اس موقع پرامر یکی سفیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانیوں کی قر بانیوں کوامر یکاقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اورپاکستان میں انر جی سیکٹرسمیت دیگرشعبہ جات میں امر یکا تعاون جاری رکھے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف امریکا اورپاکستان نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story