نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو گرفتار کرلیا

طاہر بشارت چیمہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب


ویب ڈیسک May 05, 2016
طاہر بشارت چیمہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب - فوٹو: ایکسپریس نیوز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کرلیا جب کہ انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو لاہورہائی کورٹ کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طاہر بشاورت چیمہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔ ترجمان کےمطابق سابق ایم ڈی پیپکو کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔