کمیٹی لاپتہ افرادکے معاملے پر قانون کا مسودہ مکمل نہ کرسکی

اپوزیشن اور حکومتی اتحاد میںشامل بعض جماعتوںنے سفارشات جمع نہیں کرائیں

اپوزیشن اور حکومتی اتحاد میںشامل بعض جماعتوں نے سفارشات جمع نہیں کرائیں . فوٹو: فائل

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے مسودے کوحتمی شکل نہ دے سکی۔


چیئرمین کمیٹی رضا ربانی کے مطابق کمیٹی میں شامل 4 سیاسی جماعتوں کی جانب سے لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے مسودے میں سفارشات موصول نہیںہوئی تھیں جس کی وجہ سے کمیٹی اس مسودے کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ جمعے کے روزکمیٹی کااجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میںہوا جس میں لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے مسودے پر غوروخوص کیاگیا، تاہم کمیٹی اس مسودے کو حتمی شکل نہ دے سکی۔

چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ کمیٹی کے تمام ارکان کو مجوزہ قانون سازی کامسود ہ فراہم کردیاگیا تھا اوران سے اس قانون سازی پر سفارشات طلب کی گئی تھیں لیکن اپوزیشن اور حکومتی اتحاد میںشامل بعض جماعتوںکی جانب سے قانون سازی کے اس مسود ے پر سفارشات جمع نہیں کرائی گئیں۔ انھوںنے بتایا کہ ایم کیوایم، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پی پی شیرپائوکی جانب سے مجوزہ قانون سازی کے مسودے میں سفارشات کمیٹی کوفراہم نہیںکی گئی تھیں، اس لیے کمیٹی نے اپنا اجلاس جلد ختم کردیا۔ انھوںنے مزید بتایا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی اوراس دوران وہ ارکان کمیٹی سے قانون سازی کے مسودے پر سفارشات حاصل کر لیںگے۔
Load Next Story