دہری شہریت ن لیگ کے راناآصف بھی نااہل قرار

لاہور ہائی کورٹ نے خالی نشست پر 60روز میںضمنی انتخاب کا حکم دیدیا


INP November 17, 2012
لاہور ہائی کورٹ نے خالی نشست پر 60روز میںضمنی انتخاب کا حکم دیدیا فوٹو: فائل

لاہورہائیکورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا آصف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سیٹ پر60 روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

دہری شہریت پر رانا آصف کی اسمبلی رکنیت پہلے ہی معطل تھی۔راناآصف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں جمعے کودہری شہریت کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزار نے جسٹس عمر عطا بندیال کے روبرو پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کیا کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیرراناآصف کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہری شہریت کے حامل اراکین عوامی نمائندگی کے اہل نہیں،انھیںنااہل قراردیاجائے۔درخواست گزار نے عدالت کے روبروتحریری ثبوت بھی پیش کیے جس پرجسٹس عمر عطا بندیال نے مسلم لیگ کے وزیر راناآصف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشستپر 60 روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں