جہانگیربدرکے گھرپرچھاپہچیئرمین نیب اورآئی جی پنجاب طلب
اسلام آباد پولیس کو15یوم میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت، سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے، نیب اوراسلام آباد پولیس نے ایوان بالامیں قائد ایوان سینیٹر جہانگیر بدرکے گھرپرچھاپے سے لاتعلقی کااظہارکردیا۔
کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کومعاملے کی تحقیقات15یوم میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،چیئرمین نیب اورآئی جی پولیس پنجاب کواگلے اجلاس میں طلب کرلیاگیا، جمعے کوسینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فرحت اللہ بابر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹرفروغ نسیم ، حاجی عدیل ، کلثوم پروین ، سعید غنی ، جہانگیر بدر، ڈائریکٹر جنرل نیب ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نجیب اللہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ،ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔
سینیٹرجہانگیربدرنے کہا کہ پنجاب ہائوس اسلام آباد میں میرے کمرے پرچھاپہ مارا گیا،سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ توقیرصادق قائد ایوان کا رشتے دارضرورہے مگر رشتے دارہوناکوئی جرم نہیں ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے موقف اختیارکیا کہ ہمارا اس چھاپے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی توقیرصادق ہمیں مطلوب ہے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرسلطان تیموری نے کمیٹی کوبتایا کہ اسلام آباد پولیس کے علم میں نہیں ہے، پنجاب پولیس اسلام آباد میں بغیراطلاع چھاپہ نہیں مارسکتی، ڈائریکٹر جنرل نیب نے بتایا کہ توقیرصادق کی گرفتاری میں مدد کیلیے آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو خطوط لکھے تھے ان میں جہانگیر بدرکا نام نہیں ہے، انھوں نے کمیٹی سے معاملے کی تحقیقات کیلیے وقت مانگ لیا جس پرکمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی اوراگلے اجلاس میں آئی جی پنجاب کوبھی بلایاہے،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب کومکمل رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے۔