حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے نام طلب

اپوزیشن لیڈر نےتمام اپوزیشن جماعتوں سے حزب اختلاف کی مشترکہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلیے ایک ایک رکن کا نام طلب کرلیا ہے۔


عامر خان May 06, 2016
اپوزیشن لیڈر نےتمام اپوزیشن جماعتوں سے حزب اختلاف کی مشترکہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلیے ایک ایک رکن کا نام طلب کرلیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے متوقع عدالتی کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز کو طے کرنے کے معاملے پر حکمراں مسلم لیگ نے اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کا پیغام بھیج دیا ہے ۔

یہ پیغام حکومتی سیاسی رابطہ کار نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو رابطے میں بھیجا ہے جس کے بعد اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے حزب اختلاف کی مشترکہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلیے ایک ایک رکن کا نام طلب کرلیا ہے۔ اپوزیشن کی متوقع کمیٹی کی سربراہی قومی اسمبلی میں اپوریشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں