شام میں امریکا اورروس کے دباؤ پرحلب میں عارضی جنگ بندی شروع

روسی فضائیہ کے30 لڑاکاطیارے شام سے واپس چلے گئے، اقوام متحدہ کی طرف سے حلب میں جنگی جرائم کا انتباہ

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے جنگ بندی کاخیرمقدم، داعش نے شمالی شام میں شائر گیس فیلڈ پرقبضہ کرلیا، حلب میں2 ہفتوں کے دوران 300 افراد مارے جاچکے ، شام کے دیگر علاقوں میں لڑائی جاری فوٹو : فائل

شام میں2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے جبکہ حلب میں شامی فورسزاور باغیوں میں جنگ بندی شروع ہوگئی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق حمص شہر کے وسطی علاقے مخرم الفاقانی میں2 دھماکے ہوئے جس میں 10شہری ہلاک اور40 زخمی ہوگئے، متعددزخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دوسری طرف امریکااورروس کے دباؤ پر شامی حکومت اورباغی گروہوں کے درمیان حلب میں48 گھنٹوں کیلیے عارضی جنگ بندی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے منگل اوربدھ کی درمیانی رات حکومت اورباغیوں میں منقسم اس شہرمیں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان خوفناک جھڑپوں میں درجنوں لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ شام کے دیگر علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

داعش نے شمالی شام میں شائرگیس فیلڈ پر قبضہ کرلیاہے۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران حلب میں شدید ہونے والی لڑائی میں 300 کے قریب لوگ مارے جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ شام کے ایک اسپتال پرحملوں اور حلب کی 'غذائی ناکا بندی' کے ذمہ دار افراد پر جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جائیں۔ شام کی جانب سے ترکی کے شہر کلیس پرراکٹ حملے پرجوابی کارروائی میں 13دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ روسی فضائیہ کے30 لڑاکا طیارے شام سے واپس چلے گئے ہیں۔
Load Next Story