پارلیمنٹ بالادست ہے تمام ادارے دائرہ میںکام کریںکائرہ

پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جسے ماضی میںریاستی اداروںنے ختم کرنیکی کوشش کی


APP November 17, 2012
پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جسے ماضی میںریاستی اداروںنے ختم کرنیکی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری قیادت جمہوریت کے فروغ کا نظریہ لیکرآگے چلی ہے۔

ہمیں ماضی کے رویوںکوختم کرنا ہے ماضی میں پیپلزپارٹی کیخلاف ایجنسیوں نے سیاسی جماعتوں کو استعمال کیا اور پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کوماضی میں ریاستی اداروں نے ٹارگٹ کرکے ختم کرنے کی کوشش کی اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمدکیا جائیگا تمام اداروںکواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرنا چاہیے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہم نے نہ کوئی کیس دائر کیا نہ ہم وکیل تھے' نہ گواہ تھے' نہ جج تھے یہ کیس اصغر خان نے دائرکیا تحقیقات کامقصدکسی کو نااہل کرانانہیں اورنہ ہی ہمیں کسی کو نااہل کرانے کا شوق ہے۔ اس کیس میں بعض سابق جرنیلوں کے نام آئے ہیں جن کا وزارت قانون اورمتعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیںان کیخلاف قانون کے مطابق تحقیقات ہوگی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ نوازشریف قابل احترام شخصیت ہیں اگرانہیں کوئی الیکشن سے باہر رکھنے کا خیال رکھتا ہے تو وہ منفی سوچ ہوگی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں