انگلینڈ میں ہونے والی پاک بھارت ویٹرنز ہاکی سیریز ملتوی

سیریزپاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے نہ لگنے کے سبب ملتوی کی گئی۔


ویب ڈیسک May 06, 2016
 پاک بھارت ہاکی سیریز بھارتی ہاکی فیڈریشن بھی اپنے کھلاڑیوں کو (این او سی) دینے میں ہچکچاہٹ کا شکا رہے:فوٹو:فائل

SUKKUR: پاکستان اور بھارت کے درمیان ویٹرنزہاکی سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے نہ لگنے کے سبب ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 14 ،13 اور 15 مئی کو انگلینڈ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی ویٹرنزہاکی سیریز ملتوی کردی گئی، سیریز پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے نہ لگنے کے سبب ملتوی کی گئی جس کی میزبانی برک شائر کا ایک مقامی ہاکی کلب کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہاکی کلب نے انگلش فیڈریشن سے این اوسی نہیں لیا اور ضروری کارروائی مکمل نہ ہونے کے سبب کھلاڑیوں کے ویزے نہ لگ سکے جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے نہ لگنے کے بعد بھارتی ہاکی فیڈریشن بھی اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں