کرم اورکزئی میزائل حملوں اور دھماکوں میں اہلکار سمیت 3 جاں بحق
اسمگلرپکڑاگیا، باجوڑ میں سرچ آپریشن،اسلحہ برآمد،ایک مشتبہ شخص گرفتار
کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے میزائل حملوں اور بم دھماکے میں ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شلوزان میں شدت پسندوں نے لکڑیاں کاٹنے والے افراد پر فائرنگ کی جس سے ان کے 3 گدھے ہلاک ہوگئے، طوری بنگش قبائل کی جوابی کارروائی پر شدت پسندوں نے میزائل فائر کیے ، دو میزائل گھر وں پر گرنے سے 16 سالہ لڑکی صدیقہ بی بی جاں بحق اور اس کی والدہ اور بھائی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
اپرکرم ایجنسی کے علاقہ سپینہ شگہ میں پک اپ گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکراگئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ غلجو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پشاور صدر میں سنہری مسجد روڈ پر واقع دکان پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور تاجروں نے دکانیں بند کردیں ۔ پشاور ہی کے علاقہ تہکال میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، نواحی علاقہ متنی میں شدت پسندوں نے لڑکوں کے ہائی اسکول کو دھماکے سے اڑادیا ، پشاور پولیس نے درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک اسمگلر گرفتار کرلیا ، پشاور پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ میں 4 روبوٹ شامل کرلیے گئے جس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی بہتر ہوگی ۔
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بھی شدت پسندوں نے لڑکوں کے2 اسکولوںکو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا ، باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں بھائی چینہ ، نواں کلی ، رحمن آباد اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔