سپریم کورٹ نے سندھ ریزور پولیس کو سندھ پولیس کا حصہ قراردے دیا

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریزرو پولیس کو مستقل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کو بھی منظور کرلیا۔


ویب ڈیسک May 06, 2016
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ریزرو پولیس کو مستقل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کو بھی منظور کرلیا۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے ریزرو پولیس کے کیڈرکو علیحدہ کرنے کا سندھ سروسز ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے سندھ پولیس کا حصہ قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس خلجی عارف حسین پرشامل 3 رکنی بنچ نے سندھ ریزرو پولیس اور ریگولر پولیس کی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر معززعدالت کا فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہنا تھا کہ ضلعی پولیس، ٹریننگ سینٹر، کرائم برانچ اورریزرو پولیس سندھ پولیس کا ہی حصہ ہیں اس لئے تمام برانچوں کے اہلکاروں کی سنیارٹی ایک ہی جگہ کی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سروسز ٹربیونل کے ریزرو پولیس کے کیڈر کو سندھ پولیس سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے ریزرو پولیس کو سندھ پولیس کا حصہ قرار دے دیا جب کہ معززعدالت نے فیصلے کے خلاف اپیل کو بھی منظورکرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں