امریکادنیاکی مضبوط ترین فوجی طاقت ہے اور رہے گاپنیٹا

حالیہ واقعات پرتشویش ہے،فوج میں اخلاقیات کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے


INP November 17, 2012
حالیہ واقعات پرتشویش ہے،فوج میںاخلاقیات کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے. فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کی مضبوط ترین فوجی طاقت ہے اورہمیشہ دنیا میںطاقت ورترین رہے گا۔

اسکینڈلزکے حالیہ واقعات کسی ایسے عمومی مسئلے کی طرف اشارہ نہیںکرتے جوفوج کی اعلیٰ سطح پررائج ہو،فوج میں اخلاقیات کاجائزہ لینے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں،رواںسال متعدد جنرلوںکے کردارکے بارے میںچھان بین ہورہی ہے جِن میںافغانستان کے کمانڈرجنرل جان ایلن اورریٹائرڈجنرل ڈیوڈ پیٹریاس شامل ہیںجس کے بعد یہ ضرورت پیش آئی کہ کئی اعلیٰ عہدے داروںکے چال چلن پر اٹھنے والے الزامات کا جائزہ لیا جائے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میںانھوں نے کہاکہ ظاہر ہے مجھے اِن واقعات پرتشویش ہے لیکن میںنہیں سمجھتا کہ ہم کسی باقاعدہ مسئلے سے نمٹنے کی بات کر رہے ہیں۔میرے خیال ہمیںکچھ انفرادی معاملات درپیش ہیں جوایک ہی وقت نمودار ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ جس بات کی میںیقین دہانی کراناچاہتاہوںوہ یہ ہے کہ ہم مضبوط ترین فوجیطاقت کا درجہ رکھتے ہیں۔بجٹ میں ہونے والی کٹوتیوں کے باوجوداکیسویںصدی کے لیے امریکا کی طرف سے وضع کردہ حکمت عملی کو مدِنظررکھتے ہوئے ہم اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ بھی مضبوط ترین فوجی طاقت کے طور پر قائم رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |