جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود بھی نوجوان سپاہیوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اپریل سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک فوج کے جسمانی حربی اہلیت اور کارکردگی کے مقابلے 6 مئی تک جاری رہے۔ جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی جب کہ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔
Load Next Story