آپ کے دوست فیس بک پر کیا لائک کرتے ہیں اب جاننا انتہائی آسان

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے فیس بک کی سرچ بار میں "photos liked by me" ٹائپ کریں اور نتائج دیکھیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے فیس بک کی سرچ بار میں "photos liked by me" ٹائپ کریں اور نتائج دیکھیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

فیس بک پر یہ فیچر موجود ہے جس کے ذریعے نہ صرف یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ماضی میں آپ نے کن تصاویر کو لائیک کیا ہے بلکہ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے دوستوں نے کس کس تصویر کو لائیک کیا ہے۔


دن بھر فیس بک پر دوسروں کی شیئر کردہ تصاویر کو لائیک کرنا ایک معمولی سی بات ہے لیکن کبھی آپ نے یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان تمام سرگرمیوں کا دوسروں کو بھی پتا لگ سکتا ہے۔ اگر آپ معصوم جانوروں کی، قدرت کے نظاروں کی یا معلوماتی تصاویر کو لائیک کرتے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر ہر سامنے آنے والی تصویر کو لائیک کرنا آپ کا مشغلہ ہے تو اب اس سے باز آجائیں کیونکہ یہ فیچر آپ کو شرمندہ بھی کر سکتا ہے بلکہ کچھ لوگوں کے لیے تو یہ فیچر ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ثابت ہو گا کیونکہ اس کے ذریعے دوستوں کی آج تک لائیک کردہ تمام تصاویر کو دیکھا جا سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے بس فیس بک کی سرچ بار میں یہ ٹائپ کریں: "photos liked by me" ایسا کرنے سے وہ تمام تصاویر دکھائی جائیں گی جنھیں آپ لائیک کر چکے ہیں۔ اور اگر آپ اپنے کسی دوست کی لائیک کردہ تصاویر دیکھنا چاہیں تو کچھ اس طرح تلاش کرنا ہو گا: Photos liked by Express ایکسپریس کی جگہ اپنے دوست کا نام لکھ کر تلاش کریں۔ لیجیے اب آپ وہ تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ کے دوست نے لائیک کی ہیں اور اس کی آپ کو خبر ہی نہ تھی۔
Load Next Story