مدرز ڈے پر اپنی ماں کو فیس بک کے ذریعے پھول بھیجیں

مدرز ڈے پر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات (ری ایکشنز) کے ساتھ خاص طور پر ایک پھول بھی شامل کیا جائے گا۔

مدرز ڈے پر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات (ری ایکشنز) کے ساتھ خاص طور پر ایک پھول بھی شامل کیا جائے گا۔ فوٹو؛فائل

دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن پر تمام لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ پیش کرے۔ اگر آپ کو تحفہ خریدنے میں دیر ہو چکی ہے تو پریشانی کی بات نہیں کیونکہ اس بار آپ فیس بک کے ذریعے اپنی پیاری ماں کو پھول بھیج سکتے ہیں۔

دراصل فیس بک پر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات (ری ایکشنز) کے ساتھ مدرز ڈے کے لیے خاص طور پر ایک پھول شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مدرز ڈے پر آپ کو فیس بک مسینجر بھی پھولوں سے بھرا دکھائی دے گا۔ اسمارٹ فون پر جب آپ فیس بک مسینجر کھولیں گے اس کا آئی کن پھولوں سے سجا ہوگا۔ اس آئی کن پر کلک کر کے آپ یہ پھول پیغام میں شامل کر کے اپنی پیاری امی جان کو بھیج سکیں گے۔




البتہ فیس بک کی ویب سائٹ پر یہ پھول صرف مخصوص پوسٹس کے نیچے ڈالنے کے لیے موجود ہوگا جو عارضی طور پر شامل کیا جائے گا، اگر صارفین نے اس نئے فیچر کو پسند کیا تو اسے مستقل طور پر بھی شامل کیا جا سکتا۔



بظاہر لگتا ہے کہ فیس بک اس فیچر کو گوگل ڈوڈلز کے مقابلے میں پیش کرنا چاہتی ہے لیکن جو بھی ہو یہ چھوٹا سا فیچر نہ صرف فیس بک کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا بلکہ لوگوں کے جذبات کی بھی درست عکاسی کرے گا۔
Load Next Story