چاکلیٹ کی مختصر تاریخ

امریکا میں صرف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 58ملین پونڈ چاکلیٹ خریدی جاتی ہے ۔

امریکا میں صرف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 58ملین پونڈ چاکلیٹ خریدی جاتی ہے ۔:فوٹو : فائل

1519ء میں اسپین کے مہم جو،ہرنینڈو کورٹیز نے جدید دنیا کو چاکلیٹ سے متعارف کرایا۔ تب اسے chocolatelکا نام دیا گیا ۔اس دور میں اسے طاقتور مشروب کے طور پر پیا جاتا تھا ۔ یہ تصور عام تھا کہ اس کے پینے سے جسمانی طاقت میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا ہے۔ 1850ء کے وسط میں برطانیہ اور ہالینڈ میں اس پر مختلف تجربات کیے گئے اور اسے موجودہ شکل میں ڈھالا گیا۔چاکلیٹ سے متعلق چند دلچسپ حقائق درج ذیل ہیں :

٭کوکا کا درخت چاروںجانب سے بیس ڈگری تک بڑھتا ہے ۔کوکا کی ایک پتلی لمبوتری پھلی میں 40 بیج ہوتے ہیں۔ ایک پاؤنڈ چاکلیٹ بنانے کے لئے تقریبا چار سو بیجوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

٭پندرہ سو سال قبل مسیح میں کوکا بیج کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔ صرف سو بیجوں کے عوض ایک غلام خریدا جاسکتا تھا ۔

٭1700ء میں چاکلیٹ کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ اس میں موجود اجزاء انسانی صحت کے لئے مفید مانے جاتے تھے ۔

٭آج سائنس بھی اس بات کا اعتراف کر چکی کہ چاکلیٹ میں قدرتی طور پر ایسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے ۔

٭1615ء میں اسپین کی شہزادی اینا نے فرانس کے بادشاہ، لوئیس XIIIسے شادی کے موقع پر اسے چاکلیٹ تحفہ میں دی ۔ وہاں سے یہ پورے فرانس میں مقبول ہوئی اورپھر پورے یورپ میں اس کی دھوم مچ گئی

٭مایا تہذیب کے باشندے 2,500سال قبل کرنسی کے ساتھ ساتھ قیمتی تحفے کے طور پر چاکلیٹ استعمال کیا کرتے تھے ۔لفظ Cacao مایا زبان کا ہی لفظ ہے جس کے معنی گاڈ فوڈکے ہیں ۔جب کہ لاطینی زبان میں اسے Theobroma cacao کہا جاتا رہا جس کا مطلب Food for the Godلیا جاتا ہے ۔

٭کوکا بیج جو کہ چاکلیٹ کا بنیادی حصہ جانا جاتا ہے، دراصل کو کا درخت کا بیج کہلاتا ہے۔ پھلوں کی طرح یہ بیج پھلی میں اگتا ہے جو کہ رس بھرے سفید گودے سے بھری ہوتی ہے ۔چاکلیٹ بنانے کے لیے کسان پوڈ سے بیج نکلا کر ان کو اچھی طرح سے اتھل پتھل یا الٹ پلٹ کرنے کے بعد سکھاتے ہیں۔پھر یہ بیج ریفائن کر کے دنیا بھر میں سپلائی کیے جاتے ہیں جہاں مینو فیکچرز انہیں صاف کرنے کے بعد روسٹ اور گرائنڈ کرکے مزے دار چاکلیٹ کی شکل دیتے ہیں۔اسے زیادہ ذائقہ دار بنانے کے لیے اس میں چینی کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں ۔

٭ دنیا بھر میں 66فی صد کوکا پیداوار افریقہ میں ہوتی ہے۔ اس کی کاشت پورا سال کی جاتی ہے ۔

٭چاکلیٹ کا سب سے بڑا دس فٹ اسٹرکچر آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں بنا یا گیا ۔


٭صرف بیلجئیم میں 17,000افرادچاکلیٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔

٭نپولین بونا پارٹ ہر وقت اپنے پاس چاکلیٹ رکھتے اور چستی اور چاق وچوبند رہنے کیلئے کھاتے۔

٭...چاکلیٹ کے تقریبا چھ سو فیلور متعارف کرائے جا چکے ۔

٭...چاکلیٹ بار پہلی دفعہ 1847 ء میں جوزف فرائی نے تیار کی تھی ۔

٭...1947ء میں کینیڈامیں ہزاروں بچوں نے چاکلیٹ کی قیمت پانچ سے آٹھ سینٹ تک بڑھانے پر ہڑتال اور احتجاج کیا تھا ۔

٭...دنیا کی قیمتی چاکلیٹ بار جو کہ تقریبا سوسال پرانی ہے، اسے رابرٹ اسکاٹ نے دریافت کیا تھا ۔

٭...چاکلیٹ کی تیاری میں سو گرام کیفین بھی شامل کی جاتی ہے ۔لیکن ڈارک چاکلیٹ کی ایک بڑی بار میں کوکا کولا کی بڑی بوتل جتنی کیفین شامل ہوتی ہے ۔

٭...امریکا میں صرف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 58ملین پونڈ چاکلیٹ خریدی جاتی ہے ۔

٭...برسلز ائر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ فروخت کرنے والا ائر پورٹ ہے ۔ وہاں ہر سال آٹھ سوٹن سے بھی زیادہ چاکلیٹ فروخت کی جاتی ہے ۔

٭...طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی کہ چاکلیٹ میں قدرتی طور پر ایسے کئی اجزاء موجود ہیں جو موڈ کو خوشگواربناتے ہیں ۔
Load Next Story