پاکستان تحریک انصاف نے 18 نومبرکو پارٹی انتخابات کرانے کااعلان کردیا

اگلے ماہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی پارٹی انتخابات ہوں گے۔ حامد علی خان


ویب ڈیسک November 17, 2012
اسلام آباد کی 40 یونین کونسلوں سے 63 ہزارپارٹی ممبرز ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ حامد علی خان فوٹو: فائل

DIR: پاکستان تحریک انصاف نےاٹھارہ نومبرکو پارٹی انتخابات کرانے کااعلان کردیا۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن سیل کےسربراہ حامد علی خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ آج رات بارہ بجےالیکٹرانک ووٹنگ شروع ہوجائےگی، اسلام آباد کی 40 یونین کونسلوں سے 63 ہزارپارٹی ممبرز ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

حامد علی خان نے کہا کہ ہریونین کونسل میں 9 جنرل اور4 خواتین سیٹوں کے لئےانتخابات ہوں گے صرف وہی ووٹردرست قراردیا جائے گا جو اپنے شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ سم کے ذریعے ووٹ کا اندراج کرائےگا اس مقصد کے لئے ہریونین کونسل میں ووٹنگ کےلئےکیمپ بھی لگایا جائےگا، انہوں نے مزید کہا اگلے ماہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی پارٹی انتخابات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں