سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ووٹوں کی گنتی جاری

انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

سندھ بار کے انتخابات کے لئے کراچی سمیت مختلف شہروں میں پولنگ ہوئی۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا اور شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر انورمنصورخان نے پہلا جبکہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے دوسرا ووٹ کاسٹ کیا۔


سندھ بار کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1740 ہے، بار کی صدارت کے لئے مشتاق میمن اور مصطفیٰ لاکھانی میں سخت مقابلہ ہے تاہم ‏نائب صدر کے لئے اخلاق احمد اور یوسف مولوی، جبکہ جنرل سیکریٹری کے لئے سلیم ‏منگریو اور اصغرنسیم فاروقی مدمقابل ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story