آفریدی نے مزید2 سال کھیلتے رہنے کا عندیہ دے دیا
پاکستان کیلیے یا لیگزکھیل سکتا ہوں،کیریئربچانے کیلیے جھوٹ کا سہارا نہیں لیا
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کیریئر بچانے کے لیے کسی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا جب کہ مزید 2 سال تک کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔
اصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 2011 میں میرے ساتھ کیا کیا گیا اوراب 2016 میں کیا ہوا جب کہ اب وہ چاہے پاکستان کی طرف سے ہو یا پھر لیگز کھیلوں۔ انھوں نے خود کو بوڑھا کہنے کے حوالے سے کہا کہ شاید عبدالقادر نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ بات کہی ہو،اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوںمیں کوئی اختلاف نہیں تھا،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہتر رہا، میں ایونٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن 2 اہم سیریز سامنے آنے کی وجہ سے کیریئر کو جاری رکھا، آل رائونڈر نے دورئہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کرکٹرز کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا۔