پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو زہردیا گیا تھا امریکی اخبار کا دعویٰ

سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون ایک پرسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، امریکی حکام


INP May 07, 2016
سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون ایک پرسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، امریکی حکام:فوٹو : فائل

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں تعینات سی آئی اے کے اسٹیشن چیف مارک کلٹون کو مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی جانب سے زہر دیا گیا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سی آئی اے نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے دو ماہ بعد شدید علالت کے باعث امریکہ واپس آنے والے سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون کو آئی ایس آئی کی جانب سے زہر دیا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق سی آئی اے کے سٹیشن چیف مارک کلٹون ایک پرسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے جس سے ان کے درد میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا۔ 59 سالہ مارک کلٹون پیٹ کی سرجری کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن ایجنسی کے حکام کا اب بھی یہ ماننا ہے کہ انکی اچانک بیماری کسی نہ کسی طرح سے آئی ایس آئی کی پیداکردہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |