افغانستان میں بم دھماکا ضلعی پولیس چیف سمیت 5 اہلکار ہلاک

صوبہ ارزگان کے ضلع سراب میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر پولیس کی گاڑی تباہ ہوئی، تصدیق کردی گئی

صوبہ ارزگان کے ضلع سراب میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر پولیس کی گاڑی تباہ ہوئی،گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ارزگان کے ضلع سراب میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں ضلعی پولیس چیف احمد اللہ اور ان کے چار سیکیورٹی گارڈزہلاک ہوگئے، گورنرکے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


اے ایف پی کے مطابق مشرقی صوبہ لغمان کے ضلع علی شینگ میں 200 قبائلی باشندوں پر مشتمل گروپ نے طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے۔ ان افراد کی قیادت کرنے والے قبائلی سردار غلام رسول نے کہا کہ وہ طالبان کو اپنے علاقہ کے مکینوں کے خلاف مزید جارحیت اور انہیں قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان سرحدی زاک نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے اعلانات کی اطلاعات صوبے کے دیگر حصوں سے بھی آ رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مزاحمت کی اس نئی لہر کے نتیجہ میں لغمان کے ساتھ ساتھ ہلمند، قندوز، قندھار، زابل اور غزنی جیسے علاقوں میں طالبان کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔
Load Next Story