اپوزیشن کے ٹی او آرز آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن کے ٹی او آرز پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، یہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک May 07, 2016
اپوزیشن ٹی او آرز کو متنازع بنانا چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے ٹی او آرز پر شدید تحفظات ہیں جب کہ یہ آئین و قانون کے مطابق بھی نہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنائے گئے ٹی او آرز حکومت کو موصول ہو گئے ہیں لیکن ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں، اپوزیشن کے ٹی او آرز آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے کہنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا، استعفی کا مطالبہ تو تحقیقات سے وابستہ ہے لیکن ہمارے اپوزیشن کے دوست ٹی او آرز کے معاملے پر عوام کو تذبذب میں ڈال کر اس معاملے کو بھی متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |