مصراسکول بس ٹرین سے ٹکراگئی47 بچےجاں بحق 

حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مصرکے وزیرٹرانسپورٹ اورریلوے کے سربراہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا.


ویب ڈیسک November 17, 2012
حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مصرکے وزیر ٹرانسپورٹ اورریلوے کے سربراہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا. فوٹو: فائل

مصر میں اسکول بس ٹرین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 47 بچےجاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ریلوے کےسربراہ اور وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔


مصرمیں من فالت کے مقام پر اسکول بس اورٹرین میں تصادم ہوا،حادثے کےوقت بس میں 60 بچے سوار تھے جو بچوں کو لے کر تفریحی مقام کی طرف جا رہی تھی۔ راستے میں بس ریلوے کراسنگ پرپٹڑی میں پھنس گئی۔ اس دوران آنےوالی ٹرین اسکول بس سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں 47 بچے جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والے بچوں کی عمریں چارسےچھ سال تھیں۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔


حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مصرکے ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ریلوے کے سربراہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |