شاہد آفریدی عمراکمل اور احمد شہزاد فٹنس ٹیسٹ کیلئے کیمپ میں طلب

دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 13 مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 13 مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کے لئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کے لئے آل راؤنڈر شاہد آفریدی، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور اوپنر احمد شہزاد کو بھی طلب کر لیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا باقاعدہ سلسلہ 13 مئی سے 5 جون تک ایبٹ آباد میں شروع ہو گا جب کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لئے ایبٹ آباد میں لگنے والے تربیتی کیمپ کے لئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں شاہد آفریدی، عمراکمل، احمد شہزاد اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا تھا جب کہ محمد حفیظ کی شرکت کو بھی فٹنس سے مشروط کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں برس جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں