تعلیم سے شدت پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے وزیراعظم

تعلیم کے فروغ کے لئے ہرممکن حد تک بجٹ مختص کیا جائے گا، وزیراعظم

تعلیم کے فروغ کے لئے ہرممکن حد تک بجٹ مختص کیا جائے گا، وزیراعظم۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا کی بہترین قوم ہے، تعلیم سے شدت پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔


اسلام آباد میں سلطانہ فاؤنڈیشن کےزیرانتظام اسکول نہ جانے والے بچوں کے لئے سینٹر کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعلیم کے فروغ کے لئے ہرممکن حد تک بجٹ مختص کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سینٹر کے قیام کے لیے 5 کروڑ دینے کا بھی اعلان کیا، سلطانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹرغنی نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری تک امن قائم نہیں ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story