پیپلز پارٹی نے روش نہ بدلی تو آئندہ انتخابات میں سیاسی طور پر خاتمہ ہو جائے گا شہباز شریف

مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک November 17, 2012
مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنا اعتماد کھوچکی ہے،شہبازشریف: فوٹو ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے روش نہ بدلی تو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی طور پر خاتمہ ہو جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نےکہا کہ پاکستان کو توانائی سیکٹر میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے برطانوی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اگلے ماہ جرمن وفد کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا جائزہ لینے لاہور آ رہا ہے۔

شہباز شریف نےکہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی۔ پیپلز پارٹی نے روش نہ بدلی تو عام انتخابات میں سیاسی طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن قائم کرکے خطے میں ترقی لاسکتے ہیں،جنگیں لڑ کردیکھ لیں،اب امن کےراستے پرچلناہی واحد آپشن ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں