جیل میں گیتا کے ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا سنجے دت

سنجے دت رواں سال فروری میں ساڑھے تین برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
سنجے دت رواں سال فروری میں ساڑھے تین برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنی جیل کی زندگی کے لمحات سے پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ دوران قید گیتا کے ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ سنجوبابا گزشتہ دنوں جیل سے اپنی قید کی سزا پوری کرکے رہا ہوئے ہیں لیکن جیل میں اٹھائی جانے والی مشقت انہیں بھولائے نہیں بھول رہی ہے جس سے پہلی بار انہوں نے پردہ چاک کیا ہے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ پونے جیل میں مکھیاں کی بھرمار ہوتی تھی جس کے باعث ہر جگہ مکھیاں ہی مکھیاں نظر آتی تھیں اور اسی وجہ سے کئی بار کھانے میں بھی مکھی ملتی تھی اسی لیے میں دال سے مکھی نکال کر پی جاتا تھا لہٰذا اب بیوی گھر میں دال بناتی ہے تو شکایت نہیں کرسکتا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ٹاڈا قانون کا مجھے کوئی علم نہیں تھا جب پہلی بار سزا سنائی گئی تو شوٹنگ کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا اور واپسی ممبئی ایئرپورٹ پہنچا تو ہزاروں پولیس اہلکار میری طرف بندوق تانے کھڑے تھے جیسے میں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں جب کہ جیل میں قید کے دوران گیتا کے ساتھ ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنجے دت رواں سال فروری میں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں